سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ اضافہ

02-01-2024

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہے۔