لاہور ٹریفک پولیس کا طالبات کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام دوبارہ شروع

02-01-2024

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس کا خواتین خصوصاً طالبات کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام دوبارہ شروع ہو گیا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر  نے بتایا کہ رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں سکوٹی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا، طالبات کو کار ڈرائیونگ،الیکٹریکل و مکینکل بارے تربیت دی جا رہی ہے، ویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بااختیار ہونگی تو معاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی، ویمن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پراعتماد اور خود مختار بنانا ہے، معاشرتی اور سماجی ترقی کے لئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویمن آن ویلز سکول ایل او ایس میں خواتین کی ٹریننگ کا 78 واں بیج زیر تربیت ہے، اب تک 07 ہزار سے زائد خواتین کو تربیت دی جا چکی ہے۔