22 فیصد شرح سود پر کاروبار کرنا ممکن نہیں: مقررین

02-01-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں شرح سود 22 فیصد ہے جس کے باعث کاروبار کرنا ممکن نہیں۔

’’سکڑتی ہوئی معاشی سرگرمیاں‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر معاشیات و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن اسحاق بریار ایڈووکیٹ ، عدیل شیخ ایڈووکیٹ ، عاشق علی رانا ایڈووکیٹ اور ملک جلیل اعوان ایڈووکیٹ نے کہا لوگ کاروبار میں سرمایہ لگانے کی بجائے بینکوں میں رکھ کر منافع حاصل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں سرمائے کی قلت ہے۔ شرح سود کو بتدریج نیچے لایا جائے کیونکہ 22 فیصد شرح سود پر کاروبار کرنا بہت مشکل ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا حکومت کاروباری افراد کے لئے بلا سود قرضوں کا اجراء کرے۔