زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.6 فیصد کی کمی
02-01-2024
(ویب ڈیسک) زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کیمطابق 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8604 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.6 فیصد کم اور ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زر وسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.8 فیصد کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کا حجم 31947 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.8 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں بھی 0.8 فیصد کم ہے۔ ہفتے کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 23230 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کیمقابلہ میں 0.8 فیصد اور گزشتہ مہینے کے مقابلہ میں 1.3 فیصد کم ہے۔