کوشش ہے ورلڈکپ لیکر واپس آئیں: عبید شاہ
02-01-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باؤلر عبید شاہ نے کہا ہے کہ مینجمنٹ کے دوستانہ رویے کی وجہ سے لڑکے اچھا پرفارم کر رہے ہیں، کوشش ہے ورلڈکپ لیکر واپس آئیں۔
فاسٹ باؤلر عبید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز مختلف تھیں، وکٹیں حاصل کرنے سے سپورٹ ملی۔ عبید شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے اچھی باؤلنگ کرنے کی خوشی ہے، مینجمنٹ نے ٹیم کے ساتھ فرینڈلی ماحول بنایا ہوا ہے، ٹیم کمبی نیشن بھی اچھا بنا ہوا ہے، سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ قومی فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ جیت سے ایونٹ کا آغاز کیا ہے، کوشش کریں گے فنش بھی اچھا کریں۔