افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی

02-01-2024

(ویب ڈیسک) سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں شریک قومی کرکٹر افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔

افتخار احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔   — Iftikhar Ahmad (@IftiMania) January 31, 2024 قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ جو ہوا وہ میچ کی گرما گرمی میں ہوا، میں نے میچ کے بعد اسد شفیق سے معذرت کا اظہار کیا تھا، ہم نے اکٹھے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اسد شفیق کا بہت احترام کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ افتخار احمد نے گزشتہ روز ایس پی ایل میچ میں اسد شفیق کی وکٹ لے کر جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا کیونکہ آوٹ ہونے سے قبل اسد شفیق نے افتخار احمد کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا تھا۔