اچھرہ: خاتون کا سامان چوری کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار

02-01-2024

(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقے میں سیف سٹی نے خاتون کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیورگرفتار کروا دیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق  خاتون نے ایم ایم عالم روڈحسین چوک سے آٹو رکشہ کرائے پر لیا،اچھرہ کے قریب خاتون نے گھر پہنچنے پر سامان اتارا اور گھر میں رکھنے گئی،رکشہ ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بقیہ سامان اور لیپ ٹاپ سمیت فرار ہو گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی ٹیم نے رکشے کے روٹ کو ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور کو ڈھونڈ نکالا، سامان چرانے والے رکشے کی تفصیلات، ویڈیو اور تصویری شواہد انویسٹی گیشن افسر کو فراہم کیے گئے،اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے سامان برآمد کرلیا۔ سیف سٹیز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے سیف سٹی اور پولیس کا بھرپور شکریہ ادا کیا،شہری اپنے گرد قانون کی خلاف ورزی پر فوراً 15 پر اطلاع دیں۔