ماورا حسین کی سوشل میڈیاپر گردش کرتی شادی کی تصاویر کا معاملہ،اداکارہ نے لب کشائی کردی

01-31-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ماورا حسین کا اپنی شادی کے حوالے سے خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔

رپورٹ کےمطابق سوشل میڈیا پر ان کی کچھ تصاویر وائرل ہیں جس میں انہوں نے شادی کی ایک  تقریب مایوں کا زرد جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں میں یہ خبریں پھیل گئیں کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اب خود ہی جاری کرکے مداحوں پر واضح کردیا کہ یہ ایک ڈرامہ شوٹنگ کی تصاویر ہیں۔اداکارہ نے ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ مداح گمراہ نہ ہوں یہ تصاویر ڈرامہ سیریل ’جفا‘ کے سیٹ کی ہیں۔