رواں مالی سال ایف بی آر نے ریکارڈ 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کرلئے

01-31-2024

(لاہور نیوز) رواں مالی سال کے 7 ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کئے۔

رواں مالی سال جولائی سے جنوری 5115 ارب روپے محصولات کی وصولی کا ہدف تھا، ایف بی آر نے 7 ماہ میں ہدف سے 35 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 3973 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا، ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال 1177 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جنوری کے دوران ایف بی آر نے 681 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے۔