ارشد ندیم گُھٹنے کی سرجری کیلئے 4 فروری کو برطانیہ روانہ ہونگے

01-31-2024

(لاہور نیوز) قومی اتھلیٹ ارشد ندیم 4 فروری کو گُھٹنے کے علاج کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے۔

ارشد ندیم کے کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد ندیم برطانیہ میں گُھٹنے کی سرجری کیلئے جارہے ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال جیولن تھرو سٹار ارشد ندیم گُھٹنے کی انجری کے سبب ایشین گیمز سے باہر ہو گئے تھے۔ارشد ندیم نے کہا کہ امید ہے سرجری کے بعد 20 سے 25 دن میں مکمل فٹ ہوجاؤں گا، پیرس اولمپکس سے قبل ایک دو مقابلوں میں شرکت کرکے اعتماد بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا میڈل جیتا تھا۔