یمنیٰ زیدی کا فلم سٹار شان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار
01-31-2024
(ویب ڈیسک) اداکارہ یمنیٰ زیدی نےپاکستانی فلم انڈسٹری کے سٹار شان شاہد کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں یمنیٰ زیدی نے اداکار شان شاہد کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ انہیں دیکھتے ہی ایسا لگتا ہے کہ وہ صرف فلموں کے لیے بنے ہیں،اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، انہوں نے ان کی متعدد فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شان شاہد کی فلمیں سینما میں بھی دیکھی ہیں، وہ انہیں بہت پسند ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ فلموں میں ان کے ساتھ کام کریں۔