شاہد آفریدی روز کیا بننے کا خواب دیکھتے تھے؟اور والدین کیا چاہتے تھے؟بوم بوم نے ماضی کا قصہ سنا دیا

01-31-2024

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں روز کرکٹر بننے کا خواب دیکھتا تھا جبکہ میرے والدین مجھے پڑھانا چاہتے تھے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میں نے  کرکٹر بننے کا اپنا خواب پورا کرنے کیلئے دن رات محنت کی،اور کیلئے والدین سے پٹائی بھی ہوئی لیکن میں نے خواب کو نہیں چھوڑا اور آخر کا انتھک محنت کے بعد میں کرکٹر بننے میں کامیاب ہوگیا۔