سٹیٹ بینک نے5 فروری کوعام تعطیل کا اعلان کردیا
01-31-2024
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک نے 5 فروری (یوم یکجہتی کشمیر) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
بینک دولت پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک 5 فروری 2024بروز سوموار کو ”یوم یکجہتی کشمیر “ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔