سٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ، کاروباری کا مثبت رجحان رہا

01-31-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 137 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار 979 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 932 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 61 ہزار 841 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 67 کروڑ 67 لاکھ 62 ہزار 277 روپے مالیت کے 15 کروڑ 35 لاکھ 57 ہزار 746 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔