ٹیسٹ اور ٹی 20، پاکستانی باولرٹاپ10 کی فہرست میں اپنا نام لکھوانے میں ناکام

01-31-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی، باولنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ پانے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کی نئی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ویلیمسن کی سبقت برقرار ہے جبکہ جو روٹ دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ڈیرل مچل تیسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے لابوشین 6درجے تنزلی پر دس ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اسی طرح، ٹی20 میں سوریا کمار اور فل سالٹ کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم کا نمبر ہے۔ پاکستان کا کوئی بھی باولر ٹیسٹ اور ٹی20 کے ابتدائی دس میں شامل نہیں۔ٹیسٹ کی باولنگ رینکنگ میں ایشون اور ٹی20 میں عادل رشید کا پہلا نمبر ہے۔