اگر آپ نیند نہ آنے کے مسئلے کا شکار ہیں تو ماہرین کے بتائے طریقہ کار پر عمل کریں

01-31-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے نیندکے مسئلے کے شکار افراد کیلئےپرسکون سونے کا طریقہ بیان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کی ایک تحقیق کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ آج کا انسان ماضی کے انسانوں کی نسبت ’’ایک گھنٹہ‘ کم سورہا ہے جبکہ بہت سے مرد و خواتین 24 گھنٹوں  میں صرف 4  تا6 گھنٹے کی نیند لے پاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق70 فیصد بالغ افراد مہینے میں کم از کم ایک رات ناکافی نیند لیتے ہیں جبکہ 11 فیصد ہر رات کم نیند کی شکایت کر تے ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یوگا کو اپنے معمولات میں شامل کرنا بہتر نیند کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ یوگا نیند اور جاگنے کو منظم کرنے والے ہارمون میلاٹونن کی افزائش کرکے نیند کے لیے کارگر بنتا ہے۔اضطراب، افسردگی اور تناؤ پر بھی یوگا کا نمایاں اثر پڑتا ہے۔