سردی کی شدت میں کمی، تمام نجی و سرکاری سکولوں کے پرانے اوقات کار بحال

01-31-2024

(لاہور نیوز) سردی کم ہونے سے تمام نجی و سرکاری سکولوں کے پرانے اوقات کار بحال کر دیئے گئے۔

کل سے تمام نجی و سرکاری سکول پرانے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ بوائز سکولز میں صبح ساڑھے 8 سے دوپہر اڑھائی بجے تک پڑھائی ہو گی، گرلز سکولز صبح سوا 8 بجے کھل کر دوپہر سوا 2 بجے بند ہوں گے۔ جمعہ کو بوائز سکول دوپہر 12 اور گرلز سکولز دوپہر پونے 12 بجے بند ہوں گے۔ ڈبل شفٹ والے سکول کی پہلی شفٹ صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہو گی۔ دوسری شفٹ دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔