الیکٹرک بسوں کی پری کوالیفکیشن کے کاغذات جمع کروانے میں 23 فروری تک توسیع
01-31-2024
(لاہور نیوز) الیکٹرک بسوں کی پری کوالیفکیشن کے کاغذات جمع کروانے میں 23 فروری تک توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین بورڈ رئیس عباس زیدی نے کی۔ بورڈ نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کو منتقل کرنے کی بھی منظوی دی۔ فیصل آباد میں 110 ہائبرڈ ڈیزل بسوں کے پراجیکٹ اور ڈویژنل آفس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ ڈویژنل آفس فیصل آباد کیلئے 75 نئی آسامیاں بھی منظور کی گئیں۔ اجلاس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر لمز یونیورسٹی ڈاکٹر بشریٰ نقوی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، چیف ایگزیکٹو آفیسر فائق احمد اور دیگر نے شرکت کی۔