باجوڑ: این اے 8 کے پی ٹی آئی امیدوار ریحان زیب کو قتل کر دیا گیا
01-31-2024
(ویب ڈیسک) این اے 8 کے پی ٹی آئی امیدوار قومی اسمبلی ریحان زیب کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
ریحان زیب کو صدیق آباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ الیکشن کمیشن نے ریحان زیب کے قتل کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی۔ الیکشن کمیشن نے قتل میں ملوث ملزموں کیخلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔