ڈینگی کے وار تھم گئے، کوئی نیا مریض رپورٹ نہ ہوا
01-31-2024
(لاہور نیوز) ڈینگی کے وار تھم گئے ، 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہ ہوا۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 24 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے تین مریض زیر علاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے دو مریض زیر علاج ہیں، رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 13 ہو گئی۔