وزیراعلیٰ پنجاب نے گجومتہ قصور روڈ کی تعمیر و بحالی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

01-31-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجومتہ قصور روڈ کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

 افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گجومتہ تا قصور 33 کلومیٹر سڑک کی تعمیر ومرمت کی بحالی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، سڑک کی تعمیر ومرمت کے ساتھ توسیع بھی کی گئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے 250 ملین روپے کی بچت کی گئی، گجومتہ تا قصور دونوں اطراف میں دو رویہ سڑکیں بنائی گئی ہیں، پراجیکٹ کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔