ماورا حسین کی مہندی کی دلہن بنے تصاویر وائرل،مداح کشمکش میں مبتلا

01-31-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی مہندی کی دلہن بنے تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

حال ہی میں اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں ماورا نے مہندی کی مناسبت سے جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کلائیوں میں زرد چوڑیاں اور گیندے و کلیوں کے پھولوں سے بنے گجرے اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ مہندی کی لک میں اداکارہ کی تصاویر سامنےآتے ہی مداحوں کو جھٹکا لگا کہ کیا ماورا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں لیکن کیپشن پر نظر پڑی تو سارا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ ماورا حسین نے مداحوں کی کشمکش ختم کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ شُوٹ ہے، پلیز گمراہ نہ ہوں" جس کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والوں کی جان میں جان آ گئی۔