ذیابیطس کے مریضوں کو بینائی میں کمی کا خطرہ لاحق رہتا ہے، ڈاکٹر محمد احمد سندھو

01-31-2024

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر محمد احمد سندھو کا کہنا ہے جن مریضوں کی شوگر بار بار اچانک کم ہو جاتی ہے ان کی آنکھوں کو قدرے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد احمد سندھو کے مطابق خون میں بار بار شوگر کی کمی سے ذیابیطس سے وابستہ بینائی کے مسائل بھی پیچیدہ ہو سکتے ہیں، جیسے ہی مریضوں کی شوگر کم ہوتی ہے آنکھ سے وابستہ خلیات میں آکسیجن کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے اور اس طرح کئی بار یہ عمل ظاہر ہوتا رہتا ہے اور بصارت کم ہو سکتی ہے۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ اگر انسولین لینے والے ذیابیطس کے مریضوں میں دن میں دو مرتبہ شوگر کی مقدار معمول سے کم ہو جائے تو ان کی آنکھیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔ انسولین نہ لینے والے ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اس کیفیت کا سامنا ہو سکتا ہے اور یہ دورانِ نیند بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے ایک جانب تو آنکھ کو آکسیجن کی فراہمی کم ہوتی ہے تو دوسری جانب ریٹینا کے خلیاتی پروٹین بڑھ جاتے ہیں، اس سے خون کی رگیں موٹی ہو جاتی ہیں اور ذیابیطس سے پہلے سے ہی متاثر بینائی مزید خراب ہو سکتی ہے۔