سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کر لی جائے، چوہدری محمد اشرف

01-31-2024

(ویب ڈیسک) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) چوہدری محمد اشرف نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ میں مکمل کر لی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد اشرف نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ سویابین کی بروقت کاشت سے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہے، سویابین ایک نہایت منافع بخش فصل ہے جسے بطور سبزی اور دال استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن موجودہ دور میں اس کی اہمیت تیل دار فصل کے طور پر بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف سے معاونت حاصل کر سکتے ہیں، فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلہ میں مشاورت حاصل کی جا سکتی ہے۔