بیجنگ میں سفارتی تقریب، چینی صدر کو 42 ممالک کے سفیروں کی سفارتی اسناد پیش

01-31-2024

(ویب ڈیسک) چینی صدر کو 42 ممالک کے سفیروں کی سفارتی اسناد پیش کی گئیں۔ چینی صدر نے تمام ممالک کے سفیروں کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں سفارتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے 42 ممالک کے سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے سفیر خلیل الرحمان ہاشمی نے سفارتی اسناد چینی صدر کے حوالے کیں۔ افغان سفیر بلال کریمی بھی سفارتی اسناد پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ انکے علاوہ ایران، یو اے ای، کویت، ملائیشیا، یوکرین اور جاپان کے سفیروں نے بھی اسناد پیش کیں۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر  نے تمام ممالک کے سفیروں کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔