چین 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضا مند

01-31-2024

(ویب ڈیسک) چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2 ارب ڈالر کا قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کر دیا جائے گا، چین کی جانب سے دو ارب ڈالر قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ پر 2 فیصد سے کم شرح سود عائد ہے، 2 ارب ڈالر قرض کا میچورٹی ٹائم 23 مارچ 2024 کو مکمل ہو جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض مزید ایک سال کیلئے رول اوور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو خط لکھ کر قرض رول اوور کی درخواست کی تھی، پاکستان نے چین سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر قرض سیف ڈیپازٹ کے طور پر حاصل کیا ہوا ہے۔