وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر لوگوں نے میسیج کرکے گالیاں دیں: اسامہ
01-31-2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اسامہ میر نے انکشاف کیا ہے کہ ون ڈے ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر لوگوں نے مجھے پرائیویٹ میسیج کر کے گالیاں دیں۔
آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنے پر اسامہ میر نے بتایا کہ میں آج تک جتنے بھی میچز کھیلا ہوں ان میں مجھ سے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ہی ڈراپ ہوا لیکن وہ ایک ایسا کیچ تھا جسے کوئی بھی پکڑ سکتا تھا، اس کیچ کے بعد لوگوں کا ردعمل بے حد برا تھا، کہیں لوگوں نے سوشل میڈیا پر میرے لیے برے الفاظ استعمال کیے تو کہیں پرائیویٹ میسیجز کر کے گالیاں دیں۔ اسامہ میر کا کہنا تھا کہ لوگ آپ کو ایک پرفارمنس سے ڈان بریڈ مین بنا دیتے ہیں لیکن ایک بری پرفارمنس سے یہی لوگ آپ کو پرچی اور نہ جانے کیا کیا بنا دیتے ہیں، پاکستانی عوام کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ ہم اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہیں نہ کہ کسی اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔