انتخابی مہم میں تیزی، حمزہ شہباز آج این اے 132 کا دورہ کریں گے

01-31-2024

(لاہور نیوز) انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔

لیگی رہنما حمزہ شہباز آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 کا دورہ کریں گے، حمزہ شہباز ریلی میں شرکت اور مقامی کارکنان سے خطاب کریں گے، مقامی قیادت کی جانب سے ریلی نکالنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، ریلی کے استقبال کے لیے 30 سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریلی کا آغاز کوٹ رادھا کشن کے علاقے تلونڈی سے کیا جائے گا، ریلی کھڈیاں، نیا اڈا کھڈیاں ، پرانا اڈا ،دوست پور، فتح پور اور نظام پورہ سے ہوتی ہوئی کوٹ رادھا کشن پر اختتام پذیر ہو گی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حمزہ شہباز ریلی کے آخری مقام کوٹ رادھا کشن میں مقامی کارکنان سے 2 بجے خطاب کریں گے۔