ن لیگ کا آج ظفر وال میں پاور شو، مریم نواز خطاب کریں گی
01-31-2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آج انتخابی مہم کے سلسلے میں ظفر وال میں عوام طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز ظفر وال کے سکول گراؤنڈ میں 12 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی، جلسہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے حلقے میں کیا جارہا ہے۔ — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 30, 2024 ظفر وال جلسے کیلئے سکول گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ مریم نواز کے والہانہ استقبال کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔