جیل روڈ: سیف سٹیز کی بروقت کارروائی، موبائل سنیچر گینگ گرفتار

01-31-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موبائل سنیچر گینگ گرفتار کروادیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق  موبائل سنیچرزگن پوائنٹ پر شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے،سیف سٹیز کی نشاندہی پر جیل روڈ پولیس نے فوری کارروائی کی،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے پستول اور چھینے گئے موبائل برآمد کر لیے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان موبائل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی،ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔