2 برس میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل کر لیں گے: سٹیٹ بینک
01-30-2024
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک اگلے دو برس میں نئے کرنسی نوٹوں کا عمل مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ہر مرکزی بینک 15 سے 20 سال بعد نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے، نئے کرنسی نوٹس نئی ٹیکنالوجی اور سکیورٹی فیچرز کے مطابق ہوتے ہیں۔نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے آرٹ نمائش منعقد کی جائے گی، مقامی آرٹس 11 مارچ تک کرنسی کے ڈیزائن سٹیٹ بینک بھیجیں، ہر کرنسی کے تین بہترین ڈیزائن کو کیش انعامات دیئے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق حتمی شکل دیئے گئے ڈیزائن کو بڑے بینکوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، جس کے بعد نئے کرنسی ڈیزائن کا انتخاب کیا جائے گا، حتمی ڈیزائن منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔عام طور پر نئے بینک نوٹ سیریز شروع کرنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں، سٹیٹ بینک اگلے 2 سالوں میں اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔