راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کی ویڈیو کس نے لیک کی؟گلوکار کے الزام نے سب بتا دیا

01-30-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے خفیہ ریکارڈنگ اور ویڈیولیک کا الزام اپنے سابق پروموٹر سلمان احمد پر لگادیا۔

رپورٹ کےمطابق راحت فتح علی خان نے اپنے سابق پروموٹر کے خلاف قطع تعلق کا پبلک نوٹس بھی جاری کردیا اورسلمان احمد کی کمپنی سے باضابطہ پیشہ ورانہ تعلق ختم کرلیا۔نوٹس میں کہا گیا ہےکہ فیصلہ بلیک میل، مالی معاملات میں بے ایمانی اوریوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ کا کنٹرول لینے پرکیا گیا۔ پبلک نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ فنکار کے علم میں لائے بغیر خفیہ ریکارڈنگ کی گئی، نجی ذاتی جگہ پر راحت فتح علی خان کی ساکھ کو  داغدار کروانےکے لیے ساز باز سے کام لیا گیا۔واضح رہے کہ 27 جنوری کی رات گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ملازم نوید حسنین کی پٹائی کرنےکی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔