ورلڈ کپ 2023 نہ کھیلنے کا افسوس ہے،سرجری کے بعد ری ہیب بہت اچھا رہا ،احسان اللہ
01-30-2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر احسان اللہ نے کہا ہےکہ ورلڈ کپ2023 نہ کھیلنے کا مجھے افسوس ہے،سرجری کے بعد ری ہیب بہت اچھا رہا ہے۔
رپورٹ کےمطابق احسان اللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کہنی کی سرجری کے بعد ری ہیب بہت اچھا رہا ہے ، 15 روز سے باولنگ بھی کر رہا ہوں، پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں ، اس دوران کوشش کی ہے کہ پیس کے ساتھ ان سوئنگ ، آؤٹ سوئنگ اور ریورس سوئنگ کروں ۔ احسان اللہ کو ورلڈ کپ 2023 نہ کھیلنے کا افسوس ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرجری کی وجہ سے ورلڈ کپ مس ہوا ، اس وجہ سے بہت پریشان بھی رہا ، انجری کھیل کا حصہ ہے یہی خود کو سمجھایا، میری کوشش یہی ہے میں ڈروں نہ اورپہلے کی طرح تیز گیندیں کروں ۔