ماہرین نے موٹے افراد کی موت میں تنہائی کا احساس اہم عنصر قرار دے دیا
01-30-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ موٹے افراد کی موت میں تنہائی کا احساس اہم عنصر ہے۔
ماہرین کاجاری کردہ تحقیق میں کہناتھا کہ تنہائی اور سماجی دوری کا علاج موٹے لوگوں میں صحت کے مسائل کو کم کرسکتا ہے۔ اگرچہ دنیا بھر میں تنہائی کا احساس لوگوں میں زیادہ پنپ رہا ہے لیکن یہ مطالعہ اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ موٹاپے کے شکار افراد اس کا زیادہ تجربہ کرتے ہیں۔ مطالعے کے محقق نے کہا کہ موُٹاپے سے متعلق بیماریوں میں غذائیت اور طرز زندگی سب سےبڑے عوامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالعہ موُٹاپے کے شکار لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے سماجی اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ماہرین کی تحقیق میں تقریباً 400,000 افراد کا ڈیٹا دیکھا گیا، نتائج میں پایا گیا کہ وہ لوگ جنہوں نے سماجی دوری یا تنہائی کا سامنا زیادہ نہیں کیا، ان میں موت کی تمام طبی وجوہات 36 فیصد کم تھیں بنسبت ان موٹے لوگوں کے جن میں تنہائی یا معاشرے کی جانب سے رد کیے جانے کا احساس زیادہ تھا۔