عاطف اسلم 7 سال بعد بالی ووڈمیں پھر واپس، گلوکاربھارتی فلموں کیلئے گانا گائیں گے

01-30-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم7 سال کے بعد ایک بار پھر بھارتی فلموں کیلئے گانا گائیں گے ۔

رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ کی فلموں کو متعدد سپر ہٹ گانے دینے والے عاطف اسلم بالی ووڈ کی نئی فلم” لو اسٹوری آف 90 ٹیز” میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے،عاطف اسلم 7 سال کے وقفے کے بعد کسی بھی بھارتی فلم کے لیے پرفارم کریں گے۔ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ عاطف اسلم ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے۔ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ فلم کے گانے عاطف اسلم سے گوائیں گے کیونکہ بھارت میں ان کی آواز اور موسیقی کے پرستار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ فلم 'لو اسٹوری آف  90یز” میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس دیوا دیویاتا رائے مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ کے فلم میکرز نے پاکستانی آرٹسٹوں اور گلوکاروں کو اپنی فلموں میں لینا بند کردیا تھاجبکہ بالی ووڈ کی ایسوسی ایشن نے پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی عائد کردی تھی۔