شاہد آفرید ی نے ورلڈ کپ کی تیاری سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

01-30-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کمبی نیشن میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں شاہد خان آفریدی کا کہناتھا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینئرکھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو، ہر فارمیٹ کے لیے الگ الگ قیادت کرنے والا نہ ہو جبکہ نائب کپتان کا تصور ہی درست نہیں، سینئر کھلاڑی کو میدان میں کپتان کا معاون بنایا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی کپتان کی مدت کا تعین ہونا بھی ضروری ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ناقص فیلڈنگ قدیم مسئلہ ہے، فیلڈنگ کے علاوہ باولنگ اور بیٹنگ پر بھی توجہ کی ضرورت ہے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کو کامیابی حاصل کرنی چاہیے تھی، ان مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک یونٹ کی طرح نظر نہیں آئی، کھلاڑیوں کو آزمانے کے لیے تجربات کیے جاتے رہے۔