سابق کیوی کھلاڑی ڈیوڈ وائٹ شاہینوں کے معترف نکلے

01-30-2024

(ویب ڈیسک) سابق کیوی کھلاڑی ڈیوڈ وائٹ پاکستانی کرکٹرز کی صلاحیتوں کے معترف نکلے ،شاہینوں کی تعریوں کے پل باندھ دیے۔

رپورٹ کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ وائٹ کا کہناتھا  کہ پاکستانی کرکٹرز شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں،میرے دل میں ان کیلیے ہمیشہ نرم گوشہ رہا ، پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بہترین پلیئرز دیے۔انہوں نے کہا کہ میرے دور سے اب تک ملک میں ٹیلنٹ کی کبھی کمی نہیں رہی،انٹرنیشنل کرکٹ میں سخت مقابلے کی اہلیت رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے رہتے ہیں۔ ڈیوڈوائٹ کا مزید کہناتھا کہ  ہمیشہ سے پاکستان کی کارکردگی غیریقینی ہونے کی بات ہوتی ہے مگر نمایاں کرکٹرزکے سامنے آنے کا سلسلہ کبھی نہیں رکتا۔ آئی ایل ٹی 20میں پاکستانی پلیئرز کی شرکت خوش آئند ہے، شاندار مہارت رکھنے والے شاہین شاہ آفریدی کو یہاں ایکشن میں دیکھنا بڑی خوشی کی بات ہے۔