بھارتی بیس بال ٹیم کا پاکستان میں سہ ملکی سریز کھیلنے پر آمادگی کا اظہار

01-30-2024

(ویب ڈیسک)بھارت کی بیس بال ٹیم کی جانب سے پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنے پر آمادگی کا اظہار کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق انڈین بیس بال کے سیکریٹری ہریش کمار نے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کی دعوت قبول کرلی۔ فخر علی شاہ کے مطابق 15 سے 22 اپریل تک لاہور میں تین ملکی بیس بال سیریز کروانے کی پلاننگ کی ہے، جس میں ملائیشیا کے بعد اب بھارت نے بھی شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ فخر علی شاہ نے کہا کہ بھارتی بیس بال کے سیکریٹری ہریش کمار سے فون پر بات ہوئی ہے، وہ پاکستان آکر کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ حکومتی اجازت کے بعد ویزے ملنے کی صورت میں ضرور پاکستان آکر کھیلیں گے۔