بلاول بھٹو کراچی کا امن خراب کرکے لاہور میں بدنظمی پیدا کرنا چاہتا ہے: عطاء اللہ تارڑ
01-30-2024
(لاہورنیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو کراچی کا امن خراب کرکے لاہور میں بدنظمی پیدا کرنا چاہتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی بڑی گاڑیوں میں حلقے میں گھومتے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ میں بدترین حکومت کی، اگر بلاول بھٹو زرداری لاہور آگیا تو اس نے مزید تباہی مچانی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت تھی تو غربت، بے روزگاری کا نام و نشان نہیں تھا، جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو سب کچھ لوٹ کے کھا گئے، ہم 28 مئی والے ہیں، پی ٹی آئی 9 مئی والی ہے، ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہاکہ آج جس کو 10 سال کی سزا ہوئی یہ وہی شخص ہے جو سائفر لہراتا تھا اور کہتا تھا کہ ہماری حکومت سازش سے گئی، تمہاری حکومت تمہاری سازش سے گئی ہے، ہم نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیتے تھے جبکہ یہ لنگر خانے بناتے تھے، یہ دھوکے باز فراڈیہ اور جھوٹا ہے۔