طلعت حسین سے متعلق پریشان کن خبر آگئی،سینئر اداکار میں خطرناک بیماری کی تصدیق

01-30-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سینئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیصل قریشی اہلیہ کے ہمراہ سینئر اداکار  طلعت حسین کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے اور انہوں نے سینئر اداکار سے ملاقات کی ویڈیوز بھی شیئر کیں،فیصل قریشی کی جانب سے طلعت حسین سے ملاقات کی شیئر کی گئی ویڈیو میں سینئر اداکار کو باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ زیادہ تر باتیں اور چیزیں بھول چکے ہیں۔   فیصل قریشی کی اہلیہ نے بھی سینئر اداکار کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے طلعت حسین میں ڈیمینشیا کے مرض کی تصدیق کی،انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے باوجود طلعت حسین ان سے ملے اور ان کے ساتھ اچھی باتیں کیں۔