پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے: ڈاکٹر گوہر اعجاز

01-30-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ایف پی سی سی آئی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، اسلام آباد 5 بلین ڈالر کی برآمدات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، جواہرات اور پھولوں کی برآمدات کے مواقع موجود ہیں، کاروباری برادری مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، اسلام آباد کی کاروباری برادری اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریاں بھی نبھائے۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں چیمبر مل کر نہ صرف برآمدات بڑھائیں بلکہ سماجی ترقی کیلئے بھی کام کریں۔وفد نے وزیر داخلہ و تجارت کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفد نے ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔