موٹرسائیکل سواروں کی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ، بال بال بچ گیا

01-30-2024

(لاہور نیوز) موٹرسائیکل سواروں کی ٹریفک وارڈن پر فائرنگ، اہلکار بال بال بچ گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد چوک میں ٹریفک وارڈن سردار نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد کو روکا۔موٹرسائیکل سواروں نے بحث و تکرار کے بعد وارڈن پر فائرنگ کردی جس میں ٹریفک وارڈن بال بال محفوظ رہا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سٹی ٹریفک آفیسر نے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔