ڈاکٹر عمر سیف کا ملک میں موبائل سستے ہونے کا عندیہ،یہ کام کیسے ہوسکتاہے؟نگران وزیر آئی ٹی نے بتا دیا

01-30-2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مقامی ہوٹل میں موبائل سمٹ2024سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ نوجوان آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنائیں، آئی ٹی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی، گزشتہ تین سال میں آئی ٹی اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں بہت کام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی، مقامی موبائل فونز کی تیاری سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، ابتک 35 کمپنیوں کو لائسنس جاری ہوچکے، انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسپیس پالیسی تیار کر لی گئی ہے، اسپیس پالیسی سے کمپنیاں پاکستانی صارفین کو کہیں بھی انٹرنیٹ دے سکیں گی ۔