لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
01-30-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کالے بادلوں کا راج، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
شہر میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا، ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔