توشہ خانہ کیس :بانی پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
01-30-2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 29 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کا اپنے وکیل کے ذریعے حق دفاع بحال کیا جائے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کا حق جرح ختم کیا ہے اور توشہ خانہ ریفرنس کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔