بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا وطالبات کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

01-30-2024

(لاہور نیوز) بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا وطالبات نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفد میں 30 طلباء اور اساتذہ شریک ہوئے جن کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اور ڈپٹی آپریشنز کمانڈر  نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ وفد کو ’’سیف سٹی کرائم سٹاپرز‘‘ سروس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباء کو عوامی آگاہی مہم ، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے بتایا گیا۔ وفد کو پاکستان میں پولیس کے پہلے ویب چینل PSCA TV کی ورکنگ دکھائی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل کا کہنا تھا سیف سٹی کا دائرہ کار پنجاب کے 21 مزید شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے، پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ 3 لاکھ سے زائد خواتین انسٹال کر چکی ہیں۔ اساتذہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے، جرائم کی روک تھام اور پولیس کے ایکٹو رسپانس کیلئے سیف سٹیز کا انفراسٹرکچر پورے ملک تک پھیلایا جائے۔ طالبات کا کہنا تھا خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ ضرور ڈاؤنلوڈ کریں گی۔