لیچی جگر کی صحت کیلئے انتہائی سود مند پھل قرار
01-30-2024
(ویب ڈیسک) لیچی بے پناہ فوائد سے بھرپور پھل ہے۔ لیچی کو جگر کی صحت کیلئے انتہائی سود مند پھل قرار دیا گیا۔
ماہرین صحت کے مطابق لیچی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جگر کی صحت کیلئے انتہائی سود مند ہے۔ اسی طرح لیچی میں کافی مقدار میں وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ لیچی نہ صرف سوجن کو کم کرتی ہے بلکہ انسان کے مدافعتی نظام کو بھی بہتر بناتی ہے۔ اسی طرح لیچی جسم میں خون کی گردش ، ہاضمے کو بہتر بناتی اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیچی ہڈیوں کو مظبوط بنانے ، وزن کم کرنے میں مدد جبکہ دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ لیچی اینیمیا سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ لیچی بے پناہ طبی فوائد سے بھر پور انسان کیلئے قدرت کا انمول تحفہ ہے۔