یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ متوقع

01-30-2024

(ویب ڈیسک) یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت یکم اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں کی اپنی آخری ایڈجسٹمنٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لٹر اضافہ کر سکتی ہے۔ اگلے مہینے کے پہلے 15 دن میں قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے دائمی حملے اور تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں کشیدگی بتائی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی منڈیوں نے بحری جہازوں پر حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔