سنبل اقبال کے کیلیفورنیا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

01-30-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سنبل اقبال کے کیلیفورنیا میں سیرسپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنبل اقبال ان دنوں اپنے دوستوں کے ہمراہ امریکا کے شہر کیلیفورنیا میں موجود ہیں جہاں وہ دلفریب مقامات کے دوروں میں مصروف ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنبل اقبال نے چند نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہیں غیر ملکی دورے پر قیمتی لمحات سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں سنبل نے جینز اور جیکٹ زیب تن کر رکھی ہے جس کے ساتھ وہ سائیڈ بیگ سے اپنے سٹائل کو مکمل کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، اس موقع پر اداکارہ اپنے سر پر مکی ماؤس کا ہیئر بینڈ لگائے کیمرے کے سامنے مختلف پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی اداکارہ سنبل اقبال کے مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔