پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن 4 فروری کو منایا جائے گا
01-30-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن 4 فروری کو منایا جائے گا۔
اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ تقریبات میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔